سائٹ کے کچھ حصوں میں آپ کے تجربے کو بہتر بنانے اور کچھ افعال جیسے سوشل میڈیا پر صفحہ شئیر کرنے کے لیے ہماری سائٹ کُکیز استعمال کرتی ہے۔ آپ اس سائٹ کی تمام کُکیز کو مٹا سکتے یا بلاک کر سکتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ سائٹ کے کچھ حصے حسبِ خواہش کام نہ کر سکیں۔ اس صفحے کے کسی بھی لِنک پر کلِک کر کے آپ اپنی رضامندی دے رہے ہیں۔

مزید معلومات   منظور کریں
 
What are you looking for?

سمارٹ میٹرز کس طرح کام کرتے ہیں

 

سمارٹ میٹرز ناپتے ہیں کہ آپ کتنی گیس اور بجلی استعمال کر رہے ہیں اور یہ کہ اس پر آپ کی کیا لاگت آ رہی ہے۔ وہ تقریباً حقیقی وقت میں یہ اعداد و شمار ایک دستی سکرین پر ظاہر کر دیتے ہیں۔ وہ آپ کو توانائی فراہم کنندہ کو مہینے میں کم از کم ایک بار خود بخود میٹر کی ریڈنگ بھیج دیتے ہیں اور آپ کو بالکل درست بِل ملتے ہیں، اندازے سے بنائے گئے نہیں۔

سمارٹ میٹرز کا نظام اور سامان

 

جب آپ کا توانائی فراہم کنندہ سمارٹ میٹر لگائے گا، آپ کو دو یا تین چیزیں دے گا:


 
 
 
 

گیس اور بجلی کا سمارٹ میٹر – آپ کے موجودہ میٹر کی جگہ

سمارٹ میٹر کا ڈسپلے – یہ قابلِ نقل ہے، تاکہ آپ توانائی کے استعمال کو دیکھ سکیں۔

میٹرز کا اپنا رابطے کا نظام ہوتا ہے جو تمام وائرلیس میٹر ریڈنگ کا اہتمام کرتا ہے۔

ان میں سے کسی چیز کا یا آپ کے توانائی فراہم کنندہ کی طرف سے اسے نصب کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں ہے

ڈسپلے سکرین آپ کو کیا دکھاتی ہے؟

 

ایک سمارٹ میٹر پر آپ واضح طور پر دیکھ سکیں گے:

  • تقریباً حقیقی وقت میں، کہ آپ کتنی توانائی استعمال کر رہے ہیں۔
  • پچھلے گھنٹے، ہفتے اور مہنے کے دوران کتنی توانائی استعمال ہوئی (اور اس کی کیا لاگت ہے
  • کیا آپ کا توانائی کا استعمال زیادہ ہے، درمیانہ یا کم
  • یہ بجلی کے لیے تقریباً حقیقی وقت میں اور گیس کے لیے تقریباً نصف گھنٹے میں بتا دیتا ہے۔

پیشگی ادائیگی کے میٹرز میں، یہ بھی بتاتے ہیں کہ:

  • آپ کا کتنا کریڈٹ باقی ہے
  • آپ کے ہنگامی کریڈٹ بیلنس میں کتنی رقم ہے
  • آپ کے ذمے بقایا (اگر ہو تو
  • اگر آپ کا کریڈٹ کم ہو رہا ہے تو آگاہی کا پیغام۔

 

سمارٹ میٹرز اور وائرلیس نظام

 

آپ کے گھر کے اندر، سمارٹ میٹرز ریڈیو لہروں کو استعمال کرتے ہوئے خود اپنا محفوظ وائرلیس نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں ، بالکل ایسے ہی جیسے موبائل فون اور ٹی وی کرتے ہیں۔ (یہ آپ کا وائی فائی استعمال نہیں کرے گا اور اس کے کام کرنے کے لیے اپ کو گھر میں وائی فائی کی ضرورت نہیں)

رابطے کا مرکز جو آپ کے سمارٹ میٹر کے ساتھ آتا ہے اس آلے کو آپ کے گھر سے باہر ایسے ہی ایک وائرلیس نیٹ ورک سے جوڑ دے گا۔ اس نیٹ ورک کو نئی ڈیٹا اینڈ کمیونی کیشن کمپنی چلاتی ہے، جس کی نگرانی توانائی کی تنظیم کا ادارہ Ofgem کرتا ہے۔

سمارٹ میٹر کے ڈیٹا کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے سخت گیر نئے ضوابط اور قواعدِ کار موجود ہیں۔

 

کیا معلومات لی جاتی ہیں اور انہیں کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

 

سمارٹ میٹرز آپ کی استعمال کردہ توانائی سے متعلق ڈیٹا ذخیرہ کرتے ہیں لیکن آپ کے بارے میں ذاتی ڈیٹا نہیں۔ آپ کے دیکھنے کے لیے آپ کا توانائی کا استعمال ایک سکرین پر ظاہر کیا جاتا ہے اور آپ کے توانائی فراہم کنندہ سے بھی شئیر کیا جاتا ہے، جسے میٹر ریڈنگ بھیجی جاتی ہے۔

توانائی کے نیٹ ورک کو چلانے والے بھی ان معلومات کو دیکھ سکتے ہیں لیکن صرف گمنام رہ کر۔ یہ اس لیے ہے کہ وہ توانائی کے استعمال کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل کر سکیں، بجلی کی بندش سے زیادہ مفید انداز میں پیش آ سکیں اور برطانیہ کی توانائی کی ضروریات کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔

 

آپ ہمیشہ محفوظ اور چیزیں آپ کے کنٹرول میں ہوتی ہیں

 

آپ کے توانائی کے استعمال کے بارے میں جو بھی معلومات آپ کا میٹر لیتا ہے وہ قانون کے ذریعے مضبوطی سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس پر آپ کا کنٹرول ہوتا ہے، بشمول یہ طے کرنے کے کہ:

  • آپ کا سمارٹ میٹر کتنی مرتبہ ڈیٹا آپ کے توانائی فراہم کنندہ کو ارسال کرے گا (کم از کم مدت ماہانہ ہے، روزانہ یا نصف گھنٹے بعد حسبِ اختیار ہیں)
  • لیکن معلومات دوسری اداروں جیسے نرخوں کا موازنہ کرنے والی سائٹوں کے علم میں لایا جائے
  • کیا آپ کا فراہم کنندہ آپ کے میٹر کی ریڈنگ کو فروخت اور گاہک تلاش کرنے کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے