سائٹ کے کچھ حصوں میں آپ کے تجربے کو بہتر بنانے اور کچھ افعال جیسے سوشل میڈیا پر صفحہ شئیر کرنے کے لیے ہماری سائٹ کُکیز استعمال کرتی ہے۔ آپ اس سائٹ کی تمام کُکیز کو مٹا سکتے یا بلاک کر سکتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ سائٹ کے کچھ حصے حسبِ خواہش کام نہ کر سکیں۔ اس صفحے کے کسی بھی لِنک پر کلِک کر کے آپ اپنی رضامندی دے رہے ہیں۔

مزید معلومات   منظور کریں
 
What are you looking for?

سمارٹ میٹر کیا ہے؟

 

سمارٹ میٹرز نئی نسل کے گيس اور بجلی کے میٹرز ہیں جنہیں پورے برطانیہ عظمی کی سطح پر لگایا جا رہا ہے۔ یہ آپ کو تقریباً حقیقی وقت میں، پاؤنڈ اور پینس میں، دکھاتے ہیں کہ آپ کتنی انرجی استعمال کر رہے ہیں اور اس سے تخمینہ والے بلوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Smart meter in-home display

سمارٹ میٹر کس طرح کام کرتا ہے؟

 

آپ کے انرجی سپلائر (ز) درج ذیل چيزیں انسٹال کریں گے:

- ایک سمارٹ بجلی میٹر

- ایک سمارٹ گيس میٹر (سوائے اس کے کہ آپ گیس مینس پر نہ ہوں)

اور جب آپ کا میٹر انسٹال ہو جائے گا تو آپ کو ایک ان-ہوم ڈسپلے بھی فراہم کیا جائے گا





سمارٹ میٹر کے ساز وسامان

 

آپ کے انرجی سپلائر (ز) درج ذیل چيزیں انسٹال کریں گے:

- ایک سمارٹ بجلی میٹر
- ایک سمارٹ گيس میٹر (سوائے اس کے کہ آپ گیس مینس پر نہ ہوں)

اور جب آپ کا میٹر انسٹال ہو جائے گا تو آپ کو ایک ان-ہوم ڈسپلے بھی فراہم کیا جائے گا۔

اپنا سمارٹ میٹر انسٹال کرانا

سمارٹ میٹرز کس طرح کام کرتے ہیں؟

ان-ہوم ڈسپلے آپ کو کیا دکھاتا ہے

 

ان-ہوم ڈسپلے میں آپ واضح طور پر دیکھ سکیں گے کہ:

- تقریباً حقیقی وقت میں آپ کتنی انرجی استعمال کر رہےہیں
- پچھلے گھنٹہ، ہفتہ، اور ماہ کتنی انرجی استعمال کی گئی (اور اس کا صرفہ کیا آیا)
- آیا آپ کے یہاں بجلی کا استعمال زیادہ، اوسط یا کم تھا
- بجلی کے لیے تقریباً حقیقی وقت میں اور گیس کے لیے ہر آدھے گھنٹہ پر معلومات کو تازہ ترین کرتا ہے۔

اگر آپ کے پاس کوئی پری پے میٹر ہے تو یہ درج ذيل چيزیں بھی ظاہر کرتا ہے:

- آپ کا کتنا کریڈٹ رہ گيا ہے
- آپ کے ایمرجنسی کریڈٹ بیلنس میں کتنا موجود ہے
- آپ کا ادھار بیلنس (اگر آپ کے یہاں کچھ ہے)
- اگر آپ کا کریڈٹ کم ہو رہا ہے۔

آپ کا سمارٹ میٹر ڈسپلے

سمارٹ میٹرز اور وائر لیس سسٹم

 

پ کے گھر کے اندر، سمارٹ میٹرز ریڈیائی لہروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خود کے محفوظ، وائر لیس نیٹورک کا استعمال کرتے ہیں، بالکل موبائل فونز یا ٹی ویز کی طرح۔ (یہ آپ کے وائی فائی کا استعمال نہیں کریں گے اور اس کے کام کرنے کے لیے آپ کے گھر میں وائی فائی کی ضرورت نہیں ہے)۔

آپ کے سمارٹ میٹرز اس کے مشابہ ایک وائر لیس نیٹورک سے مربوط ہوں گے جو کہ آپ کے گھر کے باہر ہوں گے۔ اس نیٹورک کو نئی ڈيٹا اینڈ کمیونیکشنز کمپنی چلاتی ہے، جس کی نگرانی انرجی ریگولیٹر Ofgem کے ذمہ ہے۔
سمارٹ میٹر کے ڈیٹا کو خفیہ اور محفوظ رکھنے کے لیے سخت نئے قوانین اور ضابطۂ عمل بنائے گیے ہیں۔

Padlock

کون سا ڈیٹا لیا جاتا ہے اور اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟

 

سمارٹ میٹرز اس بابت ڈیٹا اسٹور کرتے ہیں کہ آپ نے کون سی انرجی استعمال کی ہے، لیکن وہ آپ سے متعلق شخصی معلومات ذخیرہ نہیں کرتے ہیں۔ آپ کی انرجی کا استعمال ایک اسکرین پر ظاہر ہوگا تاکہ آپ دیکھ سکیں اور آپ کی اجازت کے تحت اس کا اشتراک آپ کے انرجی سپلائر کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے، جس کو میٹر کی ریڈنگس ارسال کی جاتی ہیں۔

انرجی نیٹورک آپریٹرز بھی اس ڈیٹا کو دیکھ سکتے ہیں، مگر خفیہ طریقے سے۔ ایسا اس لیے ہے کہ وہ انرجی کے استعمال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور بجلی گل ہونے کے مسائل سے زیادہ مؤثّر طریقے سے نمٹ سکیں، نیز برطانیہ کی انرجی سے متعلق ضروریات کے لیے بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔

آپ ہمیشہ محفوظ اور چیزیں آپ کے کنٹرول میں ہوتی ہیں

 

آپ کے توانائی کے استعمال کے بارے میں جو بھی معلومات آپ کا میٹر لیتا ہے وہ قانون کے ذریعے مضبوطی سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس پر آپ کا کنٹرول ہوتا ہے، بشمول یہ طے کرنے کے کہ:

  • آپ کا سمارٹ میٹر کتنی مرتبہ ڈیٹا آپ کے توانائی فراہم کنندہ کو ارسال کرے گا (کم از کم مدت ماہانہ ہے، روزانہ یا نصف گھنٹے بعد حسبِ اختیار ہیں)
  • لیکن معلومات دوسری اداروں جیسے نرخوں کا موازنہ کرنے والی سائٹوں کے علم میں لایا جائے
  • کیا آپ کا فراہم کنندہ آپ کے میٹر کی ریڈنگ کو فروخت اور گاہک تلاش کرنے کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے