اجراء کے بارے میں
حکومت چاہتی ہے کہ توانائی فراہم کنندگان انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ کے ہر گھر میں سمارٹ میٹر لگا دیں۔ توانائی فراہم کنندگان نے 26 ملین گھروں تک پہنچنا ہے، اس ہدف کے ساتھ کہ 2020 تک ہر گھر میں سمارٹ میٹر موجود ہو۔
سمارٹ میٹر کی فراہمی
یہ اجراء کیوں؟
یورپی یونین نے تمام حکومتوں سے ہماری توانائی کی فراہمی اور موسمیاتی تغیر سے نبرد آزما ہونے کے لیے سمارٹ میٹرز پر غور کرنے کو کہا ہے۔ ایک ابتدائی مطالعہ کے بعد، برطانوی حکومت نے توانائی کے پرانے نظام کو ترقی دینے کے اپنے منصوبے کے حصے کے طور پر سمارٹ میٹرز کو اپنانےکا فیصلہ کیا۔
وہ لوگوں کو ان کے توانائی کے استعمال پر زیادہ کنٹرول دیں گے، انہیں اپنے بل سمجھنے میں مدد دیں گے اور انہیں یہ دیکھنے میں مدد دیں گے کہ جو تواناءی وہ استعمال کرتے ہیں انہیں کتنے میں پڑ رہی ہے۔ سمارٹ میٹر برطانیہ کو بحیثیت مجموعی بھی فائدہ دیں گے۔
یہ ہم سب کے لیے ہے۔
سمارٹ میٹرز لازمی نہیں ہیں اور لوگ اسے نہ لینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قومی اجراء خود بخود نہیں ہو جائے گی۔ سمارٹ میٹرز کے فوائد کے بارے میں پیغام کو عام کرنے میں مدد دینے کے لیے ہم سب کو ان کے بارے میں فعال اور پر جوش ہونا ہو گا۔