کون کیا کر رہا ہے
سمارٹ میٹر لگانا۔ وائرلیس رابطے کا ایک نیا گرِڈ بنانا۔ یہ یقینی بنانا کہ ہر ایک کو فوائد پہنچیں، خاص طور پر غیر محفوظ لوگوں کو۔ بہت سی ادارے اور نئے انتظامی ضوابط و معیارات ہیں۔ تمام ذمہ داریوں کی مختصراً تقسیم یہ ہے:
Ofgem معیار طے کرتا اور انہیں نافذ کرتا ہے
توانائی کو منظم بنانے والا ادارہ Ofgem یہ یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے کہ بنیادی مرحلے، تنصیب کے مرحلے اور اس سے بہت آگے تک میں صارفین کے تحفظ کیا جائے۔ وہ یقینی بنائِں گے کہ توانائی فراہم کنندگان سمارٹ پیمائش کی تنصیب کے ضابطۂ کار (SMICOP) میں طے کردہ معیارات کی پاسداری کریں۔
یہ سمارٹ انرجی کے ضابطے کے اہتمام کے ذمہ دار بھی ہیں جس پر ڈیٹا کمیونی کیشن کمپنی، توانائی فراہم کرنے والوں اور نیٹ ورک چلانے والں نے دستخط کر رکھے ہیں۔
اجراء کے مراحل
سمارٹ میٹرز کے اجراء کے مراحل کے بارے میں مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں: