سائٹ کے کچھ حصوں میں آپ کے تجربے کو بہتر بنانے اور کچھ افعال جیسے سوشل میڈیا پر صفحہ شئیر کرنے کے لیے ہماری سائٹ کُکیز استعمال کرتی ہے۔ آپ اس سائٹ کی تمام کُکیز کو مٹا سکتے یا بلاک کر سکتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ سائٹ کے کچھ حصے حسبِ خواہش کام نہ کر سکیں۔ اس صفحے کے کسی بھی لِنک پر کلِک کر کے آپ اپنی رضامندی دے رہے ہیں۔

مزید معلومات   منظور کریں
 
What are you looking for?

اجراء کے مراحل

 

طے شدہ اجراء کے دو مراحل ہیں۔ ابتدائی مرحلہ بنیادی مرحلہ ہو گا۔ دوسرا تنصیب کا مرحلہ ہو گا۔ دونوں کے دوران یہ ہو رہا ہے:

hyena

بنیادی مرحلہ: حکومت کیا کر رہی ہے۔

 

حکومت یہ بات یقینی بنا رہی ہے کہ تمام بنیادی کام ہو چکا ہے۔ فراہمی کنندگان، سسٹم اور نیٹ ورک بنائے اور جانچے جا رہے ہیں۔ وہ توانائی کی صنعت، صارفین کے گروہوں اور دوسروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ:

  • نظم سے متعلق اور تجارتی ڈھانچہ تیار ہو جائے
  • ضروری اداروں کو کھڑا کر کے چلا دیا جائے
  • تنصیب کے مرکزی مرحلے کے آغاز کے لیے جو بنیادی ڈھانچہ ہمیں درکار ہے اس کی منصوبہ بندی کر لی جائے۔

بنیادی مرحلہ: توانائی فراہم کنندگان کیا کر رہے ہیں۔

 

گیس اور بجلی فراہم کنندگان اس وقت:

  • تنصیب کرنے والوں کی تربیت کر رہے ہیں Ofgem کے طے کردہ معیارات پر پورا اترنے کے لیے
  • یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے اندرونی نظام سمارٹ میٹر کے ڈیٹا کو سنبھال سکیں۔
  • تجربہ جاتی اور آزمائشی تنصیب کو چلا رہے ہیں تاکہ ان کے صارفین کو تنصیب کے بعد بہترین تجربہ ملے۔

کچھ سپلائر پہلے ہی ابتدائی نسل کے سمارٹ میٹرز نصب کر رہے ہیں۔

توانائی فراہم کنندہ

تنصیب کا مرحلہ : 2016-2020

 

تمام توانائی فراہم کنندگان کے سمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے مختلف ہیں لیکن انہیں حکومت کے عمومی نظام الاوقات اور اہداف کو پورا کرنا ہو گا۔ توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کا شعبہ اور ریگولیٹر، Ofgem ان کے نفاذ کی نگرانی کریں گے اور ان کی پیش رفت پر نظر رکھیں گے۔

تنصیب کے مرحلے کے لیے توقعات

 

حکومت کو توقع ہے کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب

  • سال 2016 کے دوران تیزی سے بڑھے گی جب تمام حتمی عمومی معیارات نافذ ہو جائیں گے
  • سال 2016 سے 2018 کے درمیان 20 ملین میٹرز کی تنصیب کا نتیجہ ظاہر کرے گی
  • سال 2019 میں عروج پر ہو گی اور 2020 میں ختم ہو گی۔ ٹیکنالوجی سے متعلق امور کا مطلب ہے کہ مختلف

طرح کے گھروں اور جگہوں پر مختلف اوقات میں تنصیب ہو گی۔

جانیے کہ آپ کب سمارٹ میٹر کے حصول کی توقع کر سکتے ہیں