سائٹ کے کچھ حصوں میں آپ کے تجربے کو بہتر بنانے اور کچھ افعال جیسے سوشل میڈیا پر صفحہ شئیر کرنے کے لیے ہماری سائٹ کُکیز استعمال کرتی ہے۔ آپ اس سائٹ کی تمام کُکیز کو مٹا سکتے یا بلاک کر سکتے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ سائٹ کے کچھ حصے حسبِ خواہش کام نہ کر سکیں۔ اس صفحے کے کسی بھی لِنک پر کلِک کر کے آپ اپنی رضامندی دے رہے ہیں۔

مزید معلومات   منظور کریں
 
What are you looking for?

تنصیب کیسے ہوتی ہے؟

 

سمارٹ میٹر نصب کرنے کا عمل سیدھا سادہ ہے۔ یہ ایسے کام کرتا ہے:

تنصیب سے پہلے

 

آپ کا توانائی فراہم کنندہ آپ سے تنصیب کا دن اور تاریخ طے کرنے کے لیے پہلے رابطہ کرے گا۔ وہ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیا توقع رکھیں، کتنا وقت لگے گا اور کیا کوئی خاص چیز ہے جو آپ کو کرنا ہے۔

ٹوٹکہ:

آپ تنصیب کنندہ کو دن کو آنے کی اجازت دیں اور یقینی بنائیں کہ وہ آپ کے روایتی میٹر تک پہنچ سکیں۔ تو آپ کو الماریاں صاف کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر پہنچنے میں کچھ مسائل ہوں، اپنے سپلائر کے علم میں لائیں۔

دیکھیں آپ کا توانائی فراہم کنندہ کیا کر رہا ہے

 

تنصیب کے دوران

 

آپ کو ایک سمارٹ بجلی کا میٹر اور ایک سمارٹ گیس کا میٹر ملے گا۔ یہ عام طور پر بالکل اسی جگہ ہوں گے جہاں آپ کے پرانے میٹر تھے۔ اگر انہیں کہیں اور لگائے جانے کی ضرورت ہو تو تنصیب کنندہ پہلے آپ سے پوچھے گا۔

آپ کو سمارٹ میٹر کا ڈسپلے بھی پیش کیا جائے گا – ایک قابلِ نقل ڈسپلے سکرین جسے آپ گھر میں کسی بھی جگہ رکھ سکتے ہیں۔ آپ کے پاس یہ ہونا ضروری نہیں ہے لیکن یہ اس بات کو دیکھنے کا آسان ترین طریقہ ہے کہ آپ کتنی توانائی استعمال کر رہے ہیں یا اس کی کیا لاگت آ رہی ہے۔ ڈسپلے سکرین پر آپ کا کوئی خرچ نہیں آئے گا۔

 

تنصیب کنندہ کو یہ کرنا پڑے گا کہ

 

  • کام شروع کرنے سے پہلے اپنی تصویری شناخت دکھائیں
  • وضاحت کریں کہ آپ کا سمارٹ میٹر کا نظام کیا کرتا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جائے
  • ۔ پڑتال کرے کہ کہ یہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے
  • اسے استمال کرنے کے لیے ایک دستی رہنما کتابچہ دے۔
  • اگر آپ کے کوئی سوال ہوں تو جواب دے
  • آپ کو بتائے کہ آپ کہاں سے مزید مدد یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

کیا جو شخص میرا سمارٹ میٹر لگائے گا وہ باقاعدہ قابلیت کا حامل ہو گا؟

 

جی ہاں، نصب کرنے والے تمام افراد کو ایک رسمی قابلیت حاصل کرنا ہوتی ہے اور مخصوص قومی معیارات پورے کرنا پڑتے ہیں۔ یہ معیارات سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے ضابطۂ عمل میں درج کیے گئے ہیں۔ تمام توانائی فراہم کرنے والوں نے اس ضابطہ پر دستخط کیے ہیں، جس کا انتظام Ofgem کے پاس ہے، جو، اگر ضرورت ہو تو، اس کو نافذ کرنے کے لیے سپلائرز کو جرمانہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔