مجھے سمارٹ میٹر کب مل سکتا ہے؟
گھروں کو سمارٹ میٹرز پر منتقل کرنا راتوں رات نہیں ہو سکتا۔ توانائی فراہم کنندگان نے 26 ملین گھروں تک پہنچنا ہے، ہدف یہ ہے کہ 2020 تک ہر گھر میں سمارٹ میٹر ہونا چاہیے۔ آپ کو سمارٹ میٹر حاصل کرنے مین جو وقت لگے گا وہ بالعموم دو امور پر منحصر ہے۔
1. آپ کا توانائی فراہم کنندہ کون ہے
ہر گیس اور بجلی فراہم کنندہ کا یہ بڑا کام مکمل کرنے کے لیے اپنا نظام الاوقات ہو گا۔ کچھ نے پہلے ہی شروع کی نسل کے سمارٹ میٹرز نصب کر رکھے ہیں۔ دیگر نے ابھی شروع ہی نہیں کیا۔ دیکھیے آپ کا سپلائر کیا کر رہا ہے
2۔ آپ کہاں رہتے ہیں۔
جس انداز میں ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، آپ کہاں رہتے ہیں اور گھر کی نوعیت اس پر اثر انداز ہو گی کہ آپ سمارت میٹر کب حاصل کر پائیں گے۔
کچھ استثنات کے ساتھ، لیکن عام طور پر یہ ہو گا کہ:
- شہر اور قصبے دیہاتی علاقوں سے پہلے ہوں گے۔
- دیہی سکاٹ لینڈ شروع میں ہو گا (2016) دیہی انگلینڈ اور ویلز سے پہلے (2017)
- گھر فلیٹس سے پہلے ہوں گے
- چھوٹے فلیٹ شروع میں ہوں گے (2016) بڑے بلاکس سے پہلے (2018)