آپ کے لیے فوائد
سمارٹ میٹرز پر آپ کی کوئی لاگت نہیں آتی اور آپ کا توانائی فراہم کنندہ انہیں بلا معاوضہ نصب کرے گا۔
آپ کو ہمیشہ معلوم ہو گا کہ آپ کے ذمہ کتنے واجب الادا ہیں۔
سمارت میٹرز کا مطلب ہے اندازے پر مبنی بلوں کا خاتمہ۔ میٹر کو پڑھنے یا اپنے بل کا حساب لگانے کی ضرورت ختم۔ میٹر ریڈنگ کے لیے آپ کے گھر میں اجنبی افراد کا آنا ختم۔ جب آپ کے پاس سمارٹ میٹر ہو گا تو آپ کو اپنے توانائی فراہم کنندہ سے صرف بالکل درست بل ہی موصول ہوں گے، جیسا کہ آپ کے فون بل کے ساتھ ہوتا ہے۔
سمارٹ میٹرز آپ کو رقم کی بچت میں مدد دیتے ہیں۔
آسانی سے سمجھ آنے والے نقل پذیر ڈسپلے کا مطلب یہ ہے کہ آپ بالکل ٹھیک ٹھِک یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ پاؤنڈ اور پنس کی صورت میں آپ گیس اور بجلی پر کیا خرچ کر رہے ہیں اور وہ بھی تقریباً ساتھ ساتھ ہی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کون سے آلات زیادہ بجلی خرچ کر رہے ہیں۔یا بچوں کو بتا سکتے ہیں کہ اگر وہ روشنیاں گُل کرنا یاد رکھیں تو اس سے کیا فرق پڑ سکتا ہے۔
تبدیل کرنا آسان ہو جائے گا
جب سمارٹ میٹرز کا قومی ڈھانچہ تشکیل پا جائے گا تو تبدیل کرنا بہت تیز اور آسان ہو جائے گا، اسی طرح بہترین ڈِیل حاصل کرنے کے لیے درکار معلومات حاصل کرنا بھی۔ اگر آپ کی بجلی بند ہو تو توانائی فراہم کنندہ بھی جلد کارروائی کرنے کے قابل ہوں گے۔