کسے سمارٹ میٹر مل سکتا ہے
قومی اجراء کے حصے کے طور پر برطانیہ میں ہر گھر کو سمارٹ میٹر ملے گا۔ آپ کا توانائی فراہم کنندہ ادارہ انہیں آپ کے گھر بغیر کسی قیمت کے نصب کرے گا۔ اگر آپ اکاؤنٹ کے مالک ہیں جو توانائی کے بِل ادا کرتے ہیں تو آپ خود بخود اس کے حق دار ہیں۔
یہاں ہے جو کچھ آپ کے لیے جاننا ضروری ہے اگر آپ ہیں:
سمارٹ میٹرز اور مالک مکان
بطور مالک مکان سمارٹ میٹرز آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ بل خود وصول کرتے ہیں۔ جو کرایہ آپ وصول کرتے ہیں اگر اس میں گیس اور بجلی شامل ہے تو آپ اس قابل ہوں گے کہ واضح طور پر دیکھ سکیں کہ آپ کے کرایہ دار کتنا استعمال کر رہے ہیں اور اس پر کیا اخراجات آ رہے ہیں۔
سمارٹ میٹرز سے آپ کے کرایہ داروں کو بھی فائدہ ہو گا۔
سمارٹ میٹرز آپ کے کرایہ داروں کی بھی مدد کر سکتے ہیں، بالخصوص اگر وہ بل ادا کرتے ہیں۔ انہیں ہمیشہ کسی اچانک صدمے کے بغیر معلوم ہو گا کہ ان کے ذمے کتنی رقم واجب الادا ہے اور وہ بلوں کا زیادہ آسانی سے تقسیم کر سکیں گے۔
سمارٹ میٹر کی پیش کش ہر گھر کو کی جا رہی ہے۔
بل ادا کرنے والے کرایہ داروں کو سمارٹ میتر لگوانے کے لیے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وہ قومی اجراء کے حصے کے طور پر اس کے حق دار ہوں گے۔ تاہم، سمارٹ میٹرز کا فائدہ آپ دونوں کو ہے اس لیے یہ بہتر ہو گا کہ آپ اپنے کرایہ داروں کو بتا دیں کہ یہ لگوانے کی صورت میں آپ کو خوشی ہو گی۔