کسے سمارٹ میٹر مل سکتا ہے
قومی اجراء کے حصے کے طور پر برطانیہ میں ہر گھر کو سمارٹ میٹر ملے گا۔ آپ کا توانائی فراہم کنندہ ادارہ انہیں آپ کے گھر بغیر کسی قیمت کے نصب کرے گا۔ اگر آپ اکاؤنٹ کے مالک ہیں جو توانائی کے بِل ادا کرتے ہیں تو آپ خود بخود اس کے حق دار ہیں۔
یہاں ہے جو کچھ آپ کے لیے جاننا ضروری ہے اگر آپ ہیں:
سمارٹ میٹرز اور کرایہ دار
اگر آپ اکاؤنٹ ہولڈر ہیں اور بل آپ ادا کرتے ہین، آپ سپلائر سے سمارٹ میٹر طلب کرنے کے حق دار ہیں۔ جب آپ مکان چھوڑیں تو وہ یہ حساب لگانے کی مشکل ختم کر دیں گے کہ آپ کے ذمہ کتنے واجب الادا ہیں۔ وہ فلیٹ کے حصہ داروں کے درمیان بل تقسیم کرتے ہوئے بھی مدد دیں گے۔ سمارٹ مِٹرز کے ساتھ، آپ کو ہمیشہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیا توانائی استعمال کر رہے ہین اور اس پر کیا لاگت آ رہی ہے۔
اپنے مالک مکان سے سمارٹ میٹرز کے بارے میں بات کرنا۔
اگر آبل آپ ادا کرتے ہیں، آپ کو سمارٹ میٹر لگوانے کے لیے اپنے مالک مکان سے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہم سفارش کریں گے کہ آپ مالک مکان کے علم میں آنے دیں۔ یہ ذکر کرنا کہ سمارٹ میٹرز قومی اجراء کا حصہ ہیں ، یا انہیں ان کے فوائد سے آگاہ کرنا مناسب ہو گا۔