اگر آپ پیشگی ادائِیگی کے میٹر پر ہوں تو اس کے فوائد
اگر فی الوقت آپ کے پاس پیشگی ادائیگی والا میٹر ہے تو بھی سمارت میٹرز ایک اچھی چیز ہے۔ سمارٹ پیشگی ادائِیگی کی ٹیکنالوجی قومی ترسیل کا حصہ ہے۔ سمارٹ پیشگی ادائیگی کے ساتھ آپ کو ہمیشہ معلوم ہو گا کہ آپ کیا خرچ کر رہے ہیں اور آپ کے ذمہ کتنی رقم واجب الادا ہے۔
آسانی سے پیسے ڈلوانا
پیشگی ادائیگی والے سمارٹ میٹرز آپ کے لیے اپنے کریڈٹ میں پیسے ڈلوانے کو آسان بناتے ہیں۔ آپ براہِ راست آن لائن پیسے ڈلوا سکتے ہیں، کسی ایپ کے ذریعے سے یا مقامی دکان سے، اس کا انحصار آپ کے سپلائر پر ہے۔ اب چابیوں، کارڈوں یا دکان کے پریشان کُن چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔
اپنا باقی کریڈٹ دیکھنا آسان ہے۔
آپ کے پیشگی ادائیگی والے سمارٹ میٹر کے سامنے کے حصے پر ایک آسانی سے سمجھ آنے والی سکرین ہو گی جو آپ کو بتائے گی کہ آپ کا کتنا کریڈٹ باقی ہے۔ اس لیے اب راتوں کو اٹھ کر دکان کی طرف بھاگنے کی ضرورت نہیں۔
زیادہ توانائی بچائیں، زیادہ پیسے بچائیں۔
چونکہ سمارٹ میٹرز آپ کو تقریباً حقیقی وقت میں ٹھیک ٹھیک بتا دیتے ہیں کہ آپ کتنی گیس یا بجلی استعمال کر رہے ہیں، آپ جان سکتے ہیں کہ کب آپ سب سے زیادہ توانائی استعمال کر رہے ہیں اور اس میں کون سے آلات زیادہ ذمہ دار ہیں۔ یہ جاننے سے کہ کہاں کمی کرنے کی ضرورت ہے، توانائی بھی بچاسکتا ہے اور رقم بھی۔